ایران اور سعودی عرب: ریاض میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں

اسلام247:ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی نے منگل کے روز سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ریاض میں ملاقات کی۔

علی لاریجانی سعودی حکام کے ساتھ اہم مذاکرات کے سلسلے میں ریاض پہنچے جہاں ان کی اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں جاری ہیں۔

یہ ملاقاتیں خطے کے تازہ ترین سیاسی اور سلامتی کے مسائل پر بات چیت کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہیں، خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے حوالے سے۔

Scroll to Top