پاکستان کا قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ، وزیراعظم شہباز شریف کا دوحہ میں خطاب

اسلام247:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کے خلاف قطر کے ساتھ مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔ وزیراعظم آفس کے مطابق دوحہ میں ہنگامی عرب-اسلامی سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے 9 ستمبر کو دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ قطر کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے برادرانہ تعلقات تاریخی، دیرینہ اور مضبوط بنیاد پر قائم ہیں اور آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوں گے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ مشرق وسطیٰ میں اسرائیلی جارحیت کو فوری طور پر رکنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل عالمی امن کے لیے مسلسل خطرہ ہے، پاکستانی وزیر خارجہ

امیر قطر نے اجلاس میں شرکت اور پاکستان کی طرف سے اظہار یکجہتی پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top