اسرائیل اقتصادی تنہائی کا شکار ہے، اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کا اعتراف

اسلام247:اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل اس وقت شدید اقتصادی تنہائی کا شکار ہے اور اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ روایتی میڈیا اور سوشل نیٹ ورکس پر اثرانداز ہونا ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اقوامِ متحدہ میں فلسطین-اسرائیل 2 ریاستی حل کے اعلامیے کی بھاری اکثریت سے توثیق

نتن یاہو نے خبردار کیا کہ اگر یہ رجحان جاری رہا تو اسرائیل کو عالمی سطح پر سخت اقتصادی اقدامات اور ممکنہ پابندیوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، جس سے اس کی بین الاقوامی ساکھ مزید کمزور ہو گی۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ حالیہ بین الاقوامی مہمات نے اسرائیل کو عالمی برادری میں الگ تھلگ کر دیا ہے اور اس کے تشخص پر گہرا اثر ڈال رہی ہیں۔

Scroll to Top