اسلام247:برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو اکیڈمی آف سائنسز میں منعقدہ اجلاس میں برازیل، ونزوئیلا، چلی، کیوبا سمیت 50 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس کا آغاز اسرائیلی جارحیت کے دوران ایران کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے سے کیا گیا۔
اجلاس کے شرکاء نے ایران، ونزوئیلا، یمن اور کیوبا پر عائد یکطرفہ پابندیوں کو “انسانیت کے خلاف جرم” قرار دیتے ہوئے ان کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:برازیل، فلسطین کے حق میں احتجاج، اسرائیل کو اسٹیل کی ترسیل روکنے کا مطالبہ
اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ فلسطین پر اسرائیلی قبضے کے خلاف مزاحمت پوری دنیا کے آزادی پسند عوام کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔
نمائندوں نے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا میں بدامنی اور عدم استحکام کا ذمہ دار ٹھہرایا اور کیوبا و ونزوئیلا پر سے محاصرے کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔
اجلاس کو براعظم امریکا اور ایشیا میں مزاحمتی تحریکوں اور آزادی پسند قوتوں کے بڑھتے ہوئے تعاون اور اتحاد کی علامت قرار دیا گیا۔