قطر میں او آئی سی اجلاس کے دوران اسرائیلی حملے، ایران کا مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کا مطالبہ، مسجد اقصیٰ پر یہودی آبادکاروں کا دھاوا

اسلام247:غزہ شہر میں آج صبح سے اسرائیلی افواج کی جانب سے توپ خانے کی گولا باری، فائرنگ، بحری جہازوں سے شیلنگ اور فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 41 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق یہ تازہ حملے ایسے وقت میں کیے جا رہے ہیں جب قطر اتوار اور پیر کو عرب و مسلم رہنماؤں کی سربراہی کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے تاکہ دوحہ پر اسرائیلی حملے کے بعد مشترکہ لائحہ عمل طے کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس آج دوحہ میں

تل الحوا کے علاقے میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں کئی شہری شہید اور زخمی ہوئے۔ یہ عمارت بے گھر افراد کے کیمپ کے سامنے تھی، دھماکے سے ملبہ اور شیل خیموں پر جا گرے جس کے باعث کئی متاثرین شہید اور زخمی ہوگئے

یہ بھی پڑھیں:غزہ سے لوگوں کو بے دخل کرنے کیلئے اسرائیل کی وحشیانہ بمباری، مزید 39 فلسطینی شہید

ایران کا ردِعمل

ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر علی لاریجانی نے اسرائیل کے خلاف مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ محض بیانات دینے والی کانفرنسیں اسرائیلی جارحیت کو مزید حوصلہ دیتی ہیں۔ لاریجانی نے کہا کہ اگر عملی اقدامات نہ کیے گئے تو یہ اسرائیل کے لیے ایک نیا “لائسنس آف ایگریشن” ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے صدر مسعود پزشکیان اور وزیر خارجہ عباس عراقچی قطر میں اسلامی تعاون تنظیم اور سربراہی اجلاس میں شریک ہوں گے

اسرائیلی وزرا کی دھمکیاں

اسرائیلی وزیر توانائی اور سیکیورٹی کابینہ کے رکن ایلی کوہن نے کہا کہ “حماس رہنما دنیا میں کہیں بھی سکون کی نیند نہیں سو سکیں گے، چاہے وہ استنبول میں ہوں یا انقرہ میں۔”

اسی طرح کابینہ کے رکن زیو الکین نے اعلان کیا کہ “جہاں بھی حماس رہنما ہوں گے، ہم ان کا پیچھا کریں گے اور حساب برابر کریں گے۔”

مسجد اقصیٰ پر دھاوا

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی آبادکاروں نے پولیس کی حفاظت میں مسجد اقصیٰ کے صحن پر دھاوا بولا اور تلمودی رسومات ادا کیں۔ عینی شاہدین کے مطابق درجنوں آبادکار گروپوں کی صورت میں مسجد کے صحن میں داخل ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں:مقبوضہ بیت المقدس میں عرب جوان کا حملہ، دو صہیونی زخمی

برلن میں احتجاجی ریلی

جرمن دارالحکومت برلن میں 20 ہزار سے زائد افراد نے “غزہ میں نسل کشی بند کرو” کے عنوان سے ریلی نکالی۔

مقررین نے اسرائیل کی فوجی کارروائیوں کو “نسلی صفایا” قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:لندن، فلسطینیوں کی حمایت میں مظاہرے پر کریک ڈاؤن، 400 افراد گرفتار

سابق پِنک فلوئڈ گلوکار راجر واٹرز نے ویڈیو پیغام میں فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ بائیں بازو کی جماعت بی ایس ڈبلیو کی سربراہ سہرا واگن کنیکٹ نے کہا:

“اگرچہ ہم 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، لیکن یہ کسی صورت بھی 20 لاکھ فلسطینیوں پر اندھا دھند بمباری، قتل، بھوک اور جبری بے دخلی کو جائز نہیں بناتا۔”

ہلاکتوں کا تازہ ترین اعداد و شمار

اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں جاری جنگ کے نتیجے میں کم از کم 64 ہزار 756 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

Scroll to Top