خطے میں صیہونی حکومت کی جارحیت پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستانی وزیر دفاع نے کہا کہ اسرائیل ایک بدمعاش حکومت ہے اور اسے باہمی اتحاد کے ذریعے ہی شکست دی جاسکتی ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ اب وقت آگیا ہے کہ اسلامی ممالک اسرائیل کے خلاف متحد ہو جائیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی حکومت اور پارٹی رہنماؤں نے قطر کے خلاف اسرائیلی حکومت کی جارحیت اور تحریک حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے قطر اور فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور عالمی برادری سے اسرائیل کے جرائم کو روکنے کے لیے ردعمل کا مطالبہ کیا ہے۔