ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.3 ریکارڈ

ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا، زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 3 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔

ادھر، ترجمان ریسکیو بونیر نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ بونیر، سوات اور گرد نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریسکیو 1122 کا عملہ ہائی الرٹ کردیا گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک کوئی ایمرجنسی کال ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو موصول نہیں ہوئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کے تمام چاک و چوبند دستے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کے لیے کسی بھی سانحہ یا ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے الرٹ اور تیار ہیں۔

Scroll to Top