صیہونی جارحیت کی نئی مثال: غزہ میں عالمی ادارہ صحت کی عمارت پر حملہ اور عملے کے ساتھ ناروا سلوک

عالمی ادارہ صحت نے رات کو بتایا کہ صیہونی حملے دیر البلاح میں عالمی ادارہ صحت کی ایک عمارت کو، جہاں تنظیم کا عملہ قیام پذیر تھا نشانہ بنایا۔ اس حملے میں طبی آلات کا گودام مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ کارکنوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا۔

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا کہ تنظیم کے عملے اور ان کے اہل خانہ کو ان کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں اور حملے کے دوران انہیں شدید نفسیاتی صدمہ پہنچا ہے۔

حملہ آور صیہونی فورسز نے عملے اور ان کے اہل خانہ کو ہتھکڑیاں لگائیں، زبردستی ان کو  بے لباس کیا اور پھر بندوق کی نوک پر ان سے پوچھ گچھ کی۔

Scroll to Top