صہیونی حکومت کے سابق وزیر جنگ آویگدر لیبرمن نے عالمی سطح پر اسرائیل کی بڑھتی ہوئی تنہائی کا اعتراف کرتے ہوئے نتن یاہو کی کابینہ پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے اعتراف کیا کہ غزہ میں جاری جنگ نے اسرائیل کو عالمی سطح پر ایک منفور حکومت میں تبدیل کر دیا ہے۔ اسرائیل کو اپنی کھوئی ہوئی عالمی حیثیت کو دوبارہ حاصل کرنا ہوگا۔
سابق وزیر جنگ کا کہنا تھا کہ حماس پر غلبہ حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسرائیلی قیدیوں کو ایک ہی مرحلے میں غزہ سے واپس لایا جائے۔