اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے اعلان کیا ہے کہ بن یامین نیتن یاہو کی مقبوضہ بیت المقدس کے ایک اسپتال میں کولونوسکوپی کی گئی۔
نیتن یاہو کے دفتر نے جمعے کو ایک بیان میں دعویٰ کیا کہ ان کے ذاتی معالج کی نگرانی میں کیا گیا آپریشن کامیاب رہا۔
اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے کل رات اعلان کیا تھا کہ کابینہ نے اتفاق کیا کہ وزیر قانون اور نائب وزیراعظم یاریو لوین جمعہ کی صبح 6 بجے سے نیتن یاہو کی جگہ لیں گے ۔
2024 کے آخر میں، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی پروسٹیٹ کی سرجری ہوئی تھی اور یہ نیتن یاہو کا واحد آپریشن نہیں تھا اور اس سے پہلے بھی ان کی کئی سرجری ہو چکی ہے۔