سپاہ حضرت ولی عصر (عج) صوبہ خوزستان نے بیان جاری کرتے ہوئے تین بہادر مدافعین وطن کی شہادت پر اظہار افسوس کیا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ ستوان دوم پاسدار حسین عموری، سروان پاسدار سعید توکلی زادہ اور بسیجی بھائی محسن نجاتی آج صبح امریکی دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : شہید رہبرؒ کی تدفین کے موقع پر آج رات نماز لیلۃ الدفن کی تاریخی نماز ادا کی جائے گی
سپاہ نے کہا کہ دشمن امریکہ اور صہیونی رژیم کو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ایرانی نوجوانوں کا خون ایران کی جہاد اور انقلاب، قرآن، ولایت اور نظام اسلامی کے دفاع کے عزم کو کمزور نہیں کرے گا بلکہ ملت ایران میں بیداری اور بصیرت پیدا کرے گا اور انہیں امریکہ و اسرائیل کے خلاف جدوجہد، علاقے سے ان کے اخراج اور قدس شریف کی آزادی تک مزید مستحکم کرے گا۔
سپاہ نے شہداء کی خاندانوں، صوبہ خوزستان کے عوام اور پاسداران سے تعزیت و تسلیت کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے شہداء کے لیے بلند درجات اور بازماندگان کے لیے صبر کی دعا کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ان شہداء کی عوامی تشییع فردا جمعہ 19 تیر کو نماز جمعہ اهواز میں ہوگی جبکہ انفرادی تدفین کی تقریب بعد میں بتائی جائے گی۔