سرلشکر علی عبداللہی کا پیغام: شہید رہبرؒ کی خون خواہی کا عزم جاری رہے گا

قرارگاہ مرکزی خاتم الانبیاء کے کمانڈر سرلشکر علی عبداللہی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ امام سید علی خامنہ ایؒ کی شہادت پر تسلیت و تعزیت کا پیغام جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں دنیا نے تاریخ کا ایک ناقابل فراموش حماسہ دیکھا۔ شہید امام امت کی تشییع اور الوداعی تقریبات بصیرت، ایمان، جہاد اور مقاومت کی شان و شوکت کی مثال بنیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : آیت اللہ جواد مروی کا نجف میں اہم خطاب: ایران و عراق ایک روح دو قالب ہیں

سرلشکر عبداللہی نے ایرانی ملت، عراقی عوام، مسلح افواج، مقاومت کے مجاہدین اور دنیا بھر کے مسلمانوں اور آزاد انسانوں کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شہید سید الشہداء انقلاب کی الوداعی تقریب میں بے مثال شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ یہ عظیم اجتماع ایک سادہ وداع نہیں بلکہ حق طلبی کی بلند آواز اور مستکبروں کے منصوبوں پر خط بطلان تھا۔

سرلشکر نے خبردار کیا کہ دنیا اور استکبار کے سردار خصوصاً مجرم امریکہ اور خبیث صہیونی رژیم اس سوگ اور مقدس خشم کو کمزوری نہ سمجھیں۔ یہ سوگ اور خشم قاتلوں کی خون خواہی میں تبدیل ہو کر انہیں ان کے اعمال کی سزا دے گا۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کے دلاور جوان اللہ کی مدد اور مسلم اقوام کی حمایت سے انقلابی اقدام کرتے ہوئے دشمنوں کو قصاص دیں گے۔

Scroll to Top