آیت اللہ سید علی سیستانی کے فرزند کا شہید رہبرؒ کے دفتر کو اہم پیغام

آیت اللہ سیستانی

آیت اللہ العظمیٰ سید علی سیستانی دام ظلہ کے فرزند سید محمد رضا سیستانی نے شہید رہبر انقلاب سید علی خامنہ ایؒ کے دفتر کو یہ پیغام پہنچایا ہے۔

پیغام میں کہا گیا: “شہید (آیت اللہ سید علی خامنہ ای رح) کا حق تھا کہ ان کی نماز جنازہ میرے والد (آیت اللہ سید علی سیستانی دام ظلہ) خود پڑھاتے، لیکن ان کی جسمانی صحت انہیں گھر سے باہر آنے کی اجازت نہیں دیتی، اس لیے ہم اس پر معذرت خواہ ہیں۔”

یہ بھی پڑھیں : تہران میں شہید رہبر کی تشییع: آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای بھی موجود تھے، ذرائع

اس کے بعد اعلان کیا گیا کہ آیت اللہ سید محمد تقی الحکیم دام ظلہ شہید قائد کے جسدِ مطہر کی نماز جنازہ پڑھائیں گے۔

Scroll to Top