پوپ کا امریکہ سے دوسروں کے نظریات کا احترام کرنے کا مطالبہ

پوپ

پوپ لیو چہاردہم، جو دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا ہیں، نے امریکہ کے قیام کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر اعتدال اور تحمل اختیار کرنے پر زور دیا ہے۔

شکاگو میں پیدا ہونے والے پوپ نے جمعہ کے روز جاری ہونے والے ایک ویڈیو پیغام میں، ڈونلڈ ٹرمپ کا نام لیے بغیر کہا کہ عوامی گفتگو ایسی ہونی چاہیے جس میں دوسروں کے خیالات کا احترام کیا جائے اور مشترکہ نکات تلاش کرنے کی مسلسل کوشش کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رہبرؒ کی وداعی تقریب کی کوریج کے لیے 900 سے زائد غیر ملکی صحافی ایران پہنچے

پوپ کا یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ میں سیاسی تقسیم اور انتہا پسندی کے رجحانات بڑھ رہے ہیں۔

Scroll to Top