حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی کی امامت میں شہید رہبرؒ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

ممتاز مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمیٰ جعفر سبحانی نے شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کی امامت کی۔

نماز جنازہ کے مراسم ایرانی وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہوئے۔ اس سے پہلے ہی امام خمینی مصلیٰ اور اس کے گرد و نواح میں لاکھوں سوگوار افراد جمع ہو چکے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : حشد الشعبی کا اعلان: نجف و کربلا میں شہید رہبرؒ کے جنازہ مراسم کی مکمل تیاری

رات بھر مختلف شہروں سے زائرین اور عقیدت مندوں کا مسلسل آنا جاری رہا۔ تہران کے مصلیٰ سمیت آس پاس کے علاقوں میں لاکھوں افراد کا ایسا بے مثال ہجوم تھا جسے تاریخ کے سب سے بڑے جنازوں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے۔

اس عظیم الشان موقع پر اعلیٰ حکومتی اور مذہبی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

قابل ذکر ہے کہ نماز جنازہ کے بعد شہید رہبر کی پاکیزہ میت کو قم المقدسہ، نجف اور کربلا میں تشییع کے بعد 9 جولائی 2026ء کو حرم امام رضا علیہ السلام، مشهد میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Scroll to Top