بنگلا دیش کے وزیرِ خارجہ ڈاکٹر خلیل الرحمان اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں، جسے بنگلا دیش کے لیے ایک بڑا سفارتی اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔
انتخابی عمل کے دوران ڈاکٹر خلیل الرحمان نے قبرص کے امیدوار آندریاس ایس. کاکوریس کو شکست دی, وہ موجودہ صدر جنرل اسمبلی کی جگہ ذمہ داریاں سنبھالیں گے، جو اس وقت بیئربوک ہیں, بیئربوک جرمنی کی سابق وزیرِ خارجہ بھی رہ چکی ہیں۔
ڈاکٹر خلیل الرحمان کی کامیابی کو عالمی سفارتی حلقوں میں اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جس سے بنگلا دیش کے بین الاقوامی کردار میں مزید اضافہ متوقع ہے۔