جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمداللہ ساتھیوں سمیت لاپتا ہوگئے

حافظ حمداللہ کے صاحبزادے حافظ خلیل نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ والد صاحب کا نمبر ساتھیوں سمیت بند آرہا ہے ،ان کا کہناتھا کہ حافظ حمداللہ کا آج سنجاوی میں پروگرام تھا وہاں شرکت کیلئے گئے تھے ، کچھ گھنٹوں سے والد صاحب سے کوئی رابطہ نہیں ہو رہا ۔

جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل  عبدالغفور حیدری کا ڈپٹی کمشنر زیارت سے  رابطہ  ہوا ہے، ڈی سی زیارت نے کہاکہ حافظ حمد اللہ صاحب محفوظ مقام پر ہے ۔

Scroll to Top