اقوام متحدہ کی کارروائی پر اسرائیل برہم، رابطے معطل کرنے کا اعلان

اقوام متحدہ میں اسرائیلی نمائندے ڈینی ڈینن نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ نے تل ابیب کو جنگ زدہ علاقوں میں جنسی تشدد کرنے والوں کی سیاہ فہرست میں شامل کر لیا ہے۔

اس نے دعوی کیا کہ یہ اقدام سیاسی نوعیت کا ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

ڈینی ڈینن نے مزید کہا کہ اس فیصلے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل گوتریس کے دفتر کے ساتھ اپنے روابط معطل کر دیے ہیں۔

اس سے پہلے بھی اقوام متحدہ کی مختلف رپورٹس میں غزہ پٹی پر اسرائیلی حملوں کے دوران جنسی جرائم اور زیادتیوں کے واقعات کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔

Scroll to Top