کربلا یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کے لیے حفاظتی انتظامات مکمل

ترجمان وزارت دفاع عراق تحسین خفاجی، نے کہا ہے کہ صوبہ کربلا میں یوم عرفہ اور عید الاضحیٰ کی زیارت کے لیے خصوصی سیکیورٹی پلان تیار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ان دنوں میں لاکھوں غیر ملکی زائرین کے عراق میں داخل ہونے کی توقع ہے اور اس کے مطابق زائرین کی اس تعداد کے تناسب سے پلان بنایا گیا ہے۔

خفاجی نے اس سلسلے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اس پلان میں آپریشن کربلا کی کمانڈ اور الحشد الشعبی کے درمیان ہم آہنگی، وزارت داخلہ اور دیگر سیکیورٹی اداروں میں انٹیلیجنس اقدامات، اور مسلسل سیکیورٹی کارروائیاں شامل ہیں۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ پلان اس زیارت کے حجم اور اہمیت کے مطابق تیار کیا گیا ہے تاکہ اس دوران محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top