سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی ذیلی شاخ قدس فورس کے کمانڈر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا ہے کہ عزالدین الحداد کی شہادت فلسطینی نوجوانوں کو قدس شریف کی آزادی اور قابض صہیونی حکومت کے خاتمے کے لیے مزید جدوجہد کرنے کا حوصلہ دے گی۔
تفصیلات کے مطابق جنرل قاآنی نے القسام بریگیڈ کے کمانڈر عزالدین الحداد کی اسرائیلی حملے میں شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ ابوصہیب مجاهد، آپ کو شہادت مبارک ہو۔
انھوں نے زور دیا کہ صہیونی بزدلوں کی جانب سے عزالدین الحداد پر بزدلانہ حملہ غزہ کے عوام کے دلوں میں مزاحمت کو مزید مستحکم کرنے گا۔
انھوں نے کہا کہ شہدا کا پاک لہو فلسطینی نوجوانوں کو قدس شریف کی آزادی اور قابض حکومت کے خاتمے تک جدوجہد کرنے کی رہنمائی کرے گا۔