اسرائیلی وزیر قومی سلامتی ایتمار بن گویر نے ایک بار پھر تل ابیب کے توسیع پسندانہ منصوبوں کا اظہار کرتے ہوئے لبنان میں یہودی بستیاں بسانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
اس نے ایک اشتعال انگیز بیان میں غزہ اور مغربی کنارے سے فلسطینیوں کو جبراً جلا وطن کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بن گویر نے دعوی کیا کہ تل ابیب کے پاس ایسے منصوبے موجود ہیں جن کے تحت فلسطینیوں کو مغربی کنارے اور غزہ چھوڑنے پر مجبور کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسرائیلی وزیر خزانہ نے بھی مغربی کنارے میں غیر قانونی یہودی بستیوں کی توسیع پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ 100 نئی بستیوں اور 60 ہزار رہائشی یونٹس کی تعمیر کی منظوری دے دی گئی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صہیونی نظریات اور منصوبوں میں اسرائیل کے قیام کے آغاز سے ہی مشرق وسطی میں مقبوضہ علاقوں کی توسیع پر زور دیا جاتا رہا ہے۔