بنان میں حزب اللہ کے سربراہ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ ہمارے جنگجوؤں کی صلاحیتوں اور جرات سے دشمن حیران ہے۔
دشمن کے مقابلے کے لیے لبنانی قوم کے حوصلے بلند ہیں۔
انھوں نے کہا کہ قوم کے تحفظ اور خود مختاری کی بحالی تک مزاحمت جاری رہے گی۔ نعیم قاسم نے کہا کہ قابضین کے انخلا تک مزاحمت جاری رہے گی۔
اسرائیل کو دی جانے والی مفت رعایتیں مسترد کر دیں اور مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
گروپ کی مزاحمت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک سانس باقی ہے، اسرائیلی دشمن کو زمینی سطح پر شکست ہوئی اور وہ زمینی حملہ کرنے میں ناکام رہا۔
نعیم قاسم نے کہا کہ تمام تر جارحیت کے باوجود دشمن میزائل حملوں کو روکنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔
سربراہ حزب اللہ نے کہا کہ ہم پہلے والی صورتحال میں واپسی قبول نہیں کریں گے، خطے کے ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیل کو مفت رعایتیں دینا بند کریں۔