یمنی مجاہدین نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف میزائل کا چوتھا حملہ کیا گیا اور اہم مقامات نشانہ بنائے گئے اور اسرائیل کی فوج نے یمن سے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔
ترجمان یحییٰ سیری نے ویڈیو بیان میں کہا کہ گروپ نے بلیسٹک میزائلوں سے اسرائیلی دشمن کے اہم اہداف کو نشانہ بنایا ہے اور یہ حملوں کا چوتھا مرحلہ ہے۔
اسرائیل کی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ یمن سے اسرائیل کی حدود کی طرف فائر کیے گئے میزائلوں کو مار گرایا گیا اور مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے کے بعد یمن سے فائر کیے گئے میزائلوں کا یہ چوتھا حملہ ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آئی ڈی ایف نے یمن سے فائر کیے گئے میزائلوں کی شناخت کی اور فضائی دفاعی نظام اس طرح کے خطرات سے نمٹنے کے لیے فعال کردار ادا کرتا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی ہوم فرنٹ کمانڈ نے پہلے ہی رپورٹ جاری کردی تھی کہ یروشلم اور تل ابیب کے علاقوں میں انتہائی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔