آپریشن وعدہ صادق 4 کی 89 ویں لہر کے دوران دشمن کے اہداف پر 300 سے زائد میزائلوں سے حملہ

امریکی و صیہونی جارحیت کے جواب میں ایران کے آپریشن وعدہ صادق 4 کی 89 ویں لہر کے دوران دشمن کے اہداف پر 300 سے زائد میزائلوں سے حملہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے “وعدہ صادق 4” آپریشن کی 89 ویں لہر شروع کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اس میں ایرانی افواج اور مزاحمتی محاذوں کے درمیان مربوط، ہمہ جہت اور علیحدہ علیحدہ کارروائیاں انجام دی گئی ہیں۔
پاسدارانِ انقلاب نے بتایا کہ اس لہر کے دوران دشمن کی فوجی تنصیبات اور افواج کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا۔ اس مرحلے میں 100 سے زائد بھاری میزائل، ڈرونز کے ساتھ، اور مزید 200 میزائل ایک وسیع دائرے میں داغے گئے جو مغربی ایشیا کے پورے خطے اور اسرائیلی ریاست میں شمال سے جنوب تک پھیلا ہوا ہے۔

ان میزائلوں نے “ایلات”، “تل ابیب” اور “بنی براک” میں اہداف کو نشانہ بنایا، جہاں فوجی تنصیبات اور اسرائیلی افواج کے اجتماع شامل تھے۔

بیان میں کہا گیا کہ اس لہر نے اسرائیلی ریاست کو بھاری نقصان پہنچایا ہے اور یہ کارروائیاں اب بھی پوری شدت اور قوت کے ساتھ جاری ہیں۔ اسی طرح اعلان کیا گیا کہ قطر میں قائم العدید ایئر بیس پر امریکی فوج کے ہیلی کاپٹروں کے ایک گروپ کو بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک ہیلی کاپٹر تباہ جبکہ دیگر کو شدید نقصان پہنچا۔

مزید کہا گیا کہ بحرین میں امریکی فوج کے ایک پناہ گاہ (بَنکر) کو انتہائی درستگی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا، جہاں 80 اہلکار موجود تھے۔ بیان کے مطابق، یہ مشترکہ کارروائیاں یمن میں اسلامی مزاحمت کے شہداء کے نام منسوب کی گئی ہیں۔
Scroll to Top