مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان کے رہنما علامہ احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ ہم اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری پر امریکہ اور اسرائیل کی حالیہ بزدلانہ جارحیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتےہیں
ہم سمجھتے ہیں کہ خطے میں صیہونی عزائم کا مقصد اسلامی ممالک کے اتحاد کو پارہ پارہ کرنا ہے، جس کا مقابلہ صرف اتحادِ بین المسلمین سے ہی ممکن ہے۔
اس نازک اور تاریخی موڑ پر ہم اسلامی جمہوریہ پاکستان کی حکومت کے مصالحانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کا یہ مثبت سفارتی رویہ اس عظیم نظریاتی اساس کا عملی عکاس ہے کہ ‘پاکستان کا مطلب کیا، لا الہ الا اللہ’۔
یہ کلمہ توحید ہی ہے جو ہمیں ایک دوسرے کا دست و بازو بننے کا حوصلہ دیتا ہے۔
یہ اقدام اس بات کی نوید ہے کہ پاک-ایران تعلقات محض جغرافیائی نہیں بلکہ ایمانی اور تاریخی رشتوں میں پروئے ہوئے ہیں، جو کسی بھی غیر ملکی مداخلت یا سازش سے بالاتر ہیں۔