امریکہ کے ساتھ مذاکرات نہیں ہو رہے: پاکستان میں ایرانی سفیر

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ’کوئی بالواسطہ یا بلاواسطہ مذاکرات نہیں ہو رہے۔‘

ایران کے سرکاری خبر رساں ادارے ارنا کے مطابق رضا امیری مقدم کا کہنا تھا کہ ’کچھ دوست ممالک تہران اور واشنگٹن کے درمیان مذاکرات کی بنیاد رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ وہ اس مسلط کی گئی جنگ کے خاتمے کے لیے مؤثر ثابت ہوں گے۔‘

امریکی صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کے ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، جبکہ دوسری جانب ایرانی فوج نے اس کی تردید کی تھی۔

خیال رہے گذشتہ روز پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ ان کا ملک اس تنازع کے لیے مذاکرات کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔

Scroll to Top