ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان سمیت کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں مسعود پزشکیان نے کہا کہ آج ہم دنیا کے کئی ممالک کے عوام کی بیداری کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ پاکستان، ترکیے، عراق، لبنان، مصر اور عرب ممالک کے عوام امریکا، اسرائیل اور ان کے جرائم کے خلاف ببانگ دہل نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے آزاد لوگوں کے دل صہیونیوں کے ساتھ نہیں ہیں۔
ایرانی صدر نے واضح کیا کہ خطے میں استحکام صرف باہمی تعاون اور اقوام کی مرضی کا احترام کرنے سے ہی ممکن ہے۔