آیت اللہ سید علی خامنہای کی شہادت کے بعد مجلس خبرگان رہبری نے مشاورت کے بعد آیت اللہ سید مجتبی خامنہای کو اسلامی جمہوری ایران کا تیسرا رہبر منتخب کرلیا ہے۔ اس اعلان کے بعد ملک کے مختلف طبقات کی طرح اہل سنت علما اور عوام نے بھی نئے رہبر کی بیعت ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
بندرعباس کے امام جمعہ اور اہل سنت عالم دین شیخ محمد صدیق فہیمی نے مجلس خبرگان رہبری کے انتخابی عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خداوند متعال سے دعا ہے کہ نئے رہبر کو ہدایت اور بصیرت عطا کرے تاکہ انقلاب اسلامی کو ایمان، اقتدار اور حکمت کے ساتھ آگے بڑھایا جاسکے۔
انہوں نے اس انتخاب کو ایرانی عوام اور مسلمانوں کے لیے خوشخبری قرار دیا اور کہا کہ یہ نہ صرف ایک الٰہی اور انسانی انتخاب ہے بلکہ اسلام، مقاومت اور ایرانی اسلامی اقدار کے تسلسل کی علامت بھی ہے۔
شیخ فہیمی نے وضاحت کی کہ ان کی بیعت نہ صرف ایک دینی فریضہ بلکہ سیاسی اور سماجی تعہد بھی ہے تاکہ اسلام، مسلمانوں کی حمایت اور کلمہ حق کی سربلندی کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے۔
شیخ فہیمی نے شہید آیت اللہ سید علی خامنہای کو ایمان، اقتدار اور عالمی دباؤ کے مقابلے میں استقامت کا حقیقی نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی شہادت نے اسلامی قوم کے دل میں گہرا زخم چھوڑا۔