ایران کے عوام سڑکوں پر آگئے !جمعہ اجتماع میں لاکھوں افراد کی شرکت

امریکہ اور اسرائیل کے تہران شدید حملوں کے باوجود جمعہ کے اجتماعات میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

تہران میں امام خمینی گرینڈ مسجد کے باہر اور شہر کے دیگر حصوں میں بڑی تعداد میں ایرانیوں نے جمعہ کی نماز ادا کی۔

امریکہ اور اسرائیل کے شدید حملوں کے باوجود مرد و خواتین کی بڑی تعداد نمازِ جمعہ میں شرکت کے لیے گھروں سے نکلے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر شروع ہونے والے حملوں کے بعد یہ پہلی نمازِ جمعہ تھی کہ جو لوگوں نے ان حالات میں ادا کی۔

تہران کی سڑکوں پر نکلنے والے لوگوں جب جمعہ کی ادائیگی کے لیے آئے تو اُن کے ہاتھوں میں ایرانی پرچم تھے اور اکثر نے شہید آیت اللہ علی خامنہ‌ ای کی یاد میں اُن کی تصاویر بھی اُٹھا رکھی تھیں۔

Scroll to Top