اسرائیل نے ایران کے دو اہم شہروں قم اور اصفہان پر فضائی حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے مطابق گزشتہ رات قم شہر میں ایک بیلسٹک میزائل لانچر کو نشانہ بنا کر تباہ کیا گیا جو اسرائیل پر حملے کے لیے تیار تھا۔
فوجی بیان کے مطابق اصفہان میں بھی ایرانی فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا تاکہ ممکنہ میزائل حملوں کو روکا جا سکے۔
دوسری جانب ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں کے آغاز کے بعد بند ہونے والا اسرائیل کا مرکزی ہوائی اڈہ بن گوریون پانچ روز بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق ایتھنز سے آنے والی پہلی پرواز نے تل ابیب کے بن گوریون ایئرپورٹ پر لینڈ کیا، جس کے ذریعے بیرون ملک پھنسے اسرائیلی شہریوں کو وطن واپس لایا گیا۔