مجلس خبرگان کے رکن آیت اللہ سید احمد خاتمی نے کہا ہے کہ انقلاب اسلامی کے دو امام اور رہبر اب تک ہم سے جدا ہو چکے ہیں، میں لوگوں کو بشارت دینا چاہتا ہوں رہبر کے انتخاب کے معاملے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی، قیادت کی عبوری کمیٹی اس وقت ملک کے بھاگ دوڑ سنبھالی ہوئی ہے اور ان شاءاللہ پہلی فرصت میں رہبر معین ہوں گے، الحمد اللہ ہم اس کے بالکل نزدیک ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض اوقات لوگ پوچھتے ہیں کہ ماضی میں امام خمینیؒ کی رحلت کے فورا بعد بغیر کسی لمبے فاصلے کے کیسے رہبر کا انتخاب ہوا؟ تو عرض کرتے ہیں کہ اس وقت کوئی جنگی حالات نہیں تھے، لیکن ابھی ہم جنگ میں ہیں، اس وقت سب ہی کوشش کر رہے ہیں، مجلس خبرگان پوری کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مجلس خبرگان کے اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مجلس خبرگان نے جو کام کیا ہے وہ یہ ہے کہ تمام اعضاء سے ان کی رائے معلوم کی ہے اور ابھی انتخاب کے قریب ہیں۔ انہوں نے کہا یہ بات یاد رکھیں کہ مجلس خبرگان مکمل قانونی کام کرتی ہے۔