آپریشن وعدہ صادق 4، اب تک 650 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں، سپاہ پاسداران

 سپاہ پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ امریکی و صیہونی جارحیت کے جواب میں آپریشن وعدہ صادق 4 کے دوران 650 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں

۔ تسنیم نیوز کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے ترجمان سردار علی محمد نائینی نے بتایا کہ “جنگ کے پہلے دو دنوں میں 650 امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔

” انہوں نے کہا کہ یہ فطری بات ہے کہ امریکی اس حقیقت کو چھپائیں اور اس سے انکار کریں، لیکن ہماری انٹیلیجنس مانیٹرنگ اور میدانِ جنگ میں موجودگی سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق، بحرین میں امریکی فوجی ہیڈ کوارٹر پر صرف ایک حملے میں 160 امریکی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ حالیہ دنوں میں سپاہ پاسداران کے میزائلوں اور ڈرونز نے بحرین میں امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے (5th Fleet) کے ہیڈ کوارٹر کو کئی بار نشانہ بنایا ہے، جبکہ امریکی جنگی معاون بحری جہاز MST کو بھی بحریہ کے میزائلوں سے شدید نقصان پہنچا ہے

۔ سپاہ کے ترجمان نے بحریہ کی جانب سے امریکی بحری بیڑے ابراہم لنکن پر 4 کروز میزائل فائر کیے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: “یہ بحری بیڑا جمہوریہ اسلامی کے چابہار ساحل سے تقریباً 250 سے 300 کلومیٹر کے فاصلے پر موجود تھا۔

جس پر 4 کروز میزائل داغے جانے کے بعد وہ بحر ہند کے جنوب مشرقی حصے کی جانب فرار ہو گیا۔”

Scroll to Top