مناب میں سکول پر حملہ: شہید ہونے والی 170طالبات کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

ایران کے شہر مناب میں میزائل حملے کا نشانہ بننے والے ایک سکول کی طالبات کی نماز جنازہ مقامی حکام کی موجودگی میں ادا کر دی گئی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سنیچر کی صبح مناب میں شجرہ طیبہ ایلیمنٹری سکول ایک میزائل حملے کا نشانہ بنا۔

مناب کے پراسیکیوٹر ابراہیم طاہری کے مطابق لڑکیوں کے اس سکول میں شہید افراد کی تعداد 168 جبکہ 96 زخمی ہیں۔

ابراہیم طاہری کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تر طلبہ شامل تھیں۔

ایران امریکہ اور اسرائیل کو اس ذمہ دار ٹھراتا ہے تاہم امریکی سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ امریکہ جانتے بوجھتے ہوئے کسی سکول کو نشانہ نہیں بنا سکتا تاہم امریکی ایجنسیاں اس بات کا تعین کرنے کے لیے تحقیق کر رہی ہیں کہ آیا یہ ہمارے حملے کا نتیجہ تھا۔

Scroll to Top