بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہول گاندھی نے وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ اسرائیل پر بہت بڑا سوال اٹھادیا ہے۔
راہول گاندھی نے اپنے سماجی رابطے کے ایکس پیج پر اپنی پورسٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی کو مخاطب کرکے سوال کیا ہے کہ”ایک بار تو آپ ایپسٹین کے کہنے پر رقص کرہی چکے ہیں، گانا گاہی چکے ہیں، اس بار وہاں کس کے کہنے پر گئے ہیں۔
انھوں نے اپنی اس پوسٹ میں مسٹر مودی کو مخاطب کرکے سوال کیا ہے کہ اس بار آپ وہاں، یعنی اسرائیل کس کے کہنے پر ملک کے مفادات کے خلاف سودا کرکے آئيں گے؟