آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 8 مرحلے میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان اہم میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا، جس کے بعد گروپ میں سیمی فائنل تک رسائی کی جنگ مزید سنسنی خیز ہو گئی ہے۔
ہفتے کے روز کولمبو میں کھیلے جانے والے اس میچ میں پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، تاہم مسلسل بارش کے باعث ایک بھی گیند نہ پھینکی جا سکی اور امپائرز نے میچ منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا۔ میچ منسوخ ہونے پر دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
گروپ کی صورتحال
سپر 8 مرحلے میں پاکستان گروپ 2 میں سری لنکا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے ساتھ شامل ہے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ کے بعد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے پاس ایک، ایک پوائنٹ ہے، جبکہ گروپ کی 2 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔