ترلائی امام بارگاہ حملہ: شہید ہونے والوں کے ورثاء میں امدادی چیک تقسیم

 اسلام 24/7 کے مطابق اسلام آباد میں ترلائی کے علاقے میں 6 فروری کو امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ کو وزیراعظم کی جانب سے اعلان کردہ امدادی رقوم کے چیکس پیش کر دیئے گئے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 36 شہداء کے ورثاء کو امدادی چیکس پہنچائے گئے، ورثاء کو فی 50 لاکھ روپے کے چیک دیئے گئے۔

دوسری جانب تونسہ شریف، تلہ گنگ، استور اور سکردو سے تعلق رکھنے والے 4 افراد کے لواحقین کو چیکس پہنچائے جا رہے ہیں۔

وزیراعظم نے 11 فروری کو ترلائی امام بارگاہ کے دورے کے موقع پر ہر شہید کے ورثاء کو 50 لاکھ روپے کی امدادی رقم دینے کا اعلان کیا تھا۔

واضح رہے کہ 6 فروری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 36 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

Scroll to Top