اسلام24/7کے مطابق نائب صدر ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان و امیدوار جی بی اسمبلی ڈاکٹر مشتاق حسین حکیمی نے سربراہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
صدر ایم ڈبلیو ایم روندو مولانا محمد اسحاق اور صدر مجلس علماء مکتب اہل مولانا محمد رضا انصاری بھی ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ملک کے حالیہ ایشوز سمیت گلگت بلتستان کو درپیش بنیادی مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
جن میں جیمز اینڈ منرلز کے مسائل، لینڈ ریفارمز، علاقائی زمینوں کی ملکیت، عوامی ملکیتی زمینوں کا تحفظ سمیت مختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نیز گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تنظیمی امور کو مزید مؤثر بنانے اور الیکشن کی تیاری کے حوالے سے اہم ہدایات جاری کیں۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کے عوام کے حقوق، وسائل کی منصفانہ ملکیت اور باوقار آئینی تشخص کے حصول کیلئے جدوجہد مزید منظم اور مؤثر انداز میں جاری رکھی جائے گی۔