ملتان: خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق

ملتان نشتر ہسپتال میں شجاع آباد کی رہائشی خاتون میں منکی پاکس کی تصدیق ہو گئی۔

منکی پاکس سے متاثرہ خاتون آئی سولیشن وارڈ میں زیر علاج ہے۔

مظفر گڑھ کے رہائشی میں منکی پاکس کے ساتھ ایچ آئی وی ایڈز کی بھی تصدیق ہوگی ۔نشتر ہسپتال میں منکی پاکس کے زیر علاج مریضوں کی تعداد 2 ہو گئی۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے آئی سولیشن وارڈ میں خصوصی احتیاطی اقدامات کئے گئے ہیں ۔

نشتر ہسپتال میں رواں سال کے دوران اب تک 3 مریض رپورٹ ہوچکے ہیں۔

Scroll to Top