بھارتی پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس پارٹی کے سابق صدر راہول گاندھی نے اے آئی سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے
یواین آئی کی رپورٹ کے مطابق راہول گاندھی نے آج آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سمٹ کے سلسلے میں مودی حکومت کو سخت ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت اس عالمی پلیٹ فارم کا فائدہ اٹھانے کے بجائے اسے اپنی تشہیر کے لیے استعمال کر رہی ہے اور یوں اسے تماشا بنادیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں راہول گاندھی نے کہا کہ اس سمٹ سے بھارتی ٹیلنٹ کو فائدہ پہنچنا چاہیے تھا، لیکن حکومت نے اس کو بے ہنگم کرکے پورے سربراہی اجلاس کو رابطہ عامہ کا تماشا بنا دیا ہے اور بالآخر اب چین اس کا فائدہ اٹھا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ “بھارت کے ٹیلنٹ اور ڈیٹا سے فائدہ اٹھانے کے بجائے، اے آئی سمٹ کو بے ہنگم رابطہ عامہ کا تماشہ بنا دیا گیا ہے، جس میں ہندوستانی ڈیٹا کو فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے اور چینی مصنوعات کی نمائش کی جا رہی ہے۔