بحری بیڑے سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہیں جو اسے سمندر میں غرق کرسکتے ہیں: رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے سترہ فروری انیس سواناسی میں صوبہ مشرقی آذربائیجان کے عوام کے قیام کی سالگرہ کی مناسبت سے مختلف طبقات سے خطاب کیا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے اپنے اس خطاب میں فرمایا کہ امریکا کے صدر مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ہماری فوج دنیا کی سب سے مضبوط فوج ہے لیکن دنیا کی سب سے مضبوط فوج بھی کبھی ایسا تھپڑ کھا سکتی ہے کہ دوبارہ کھڑی نہ ہو سکے۔ وہ مسلسل کہتے ہیں کہ ہم نے ایران کی طرف بحری بیڑے بھیجے ہیں۔ ٹھیک ہے، بحری بیڑا یقیناً ایک خطرناک چیز ہے، لیکن اس سے زیادہ خطرناک وہ ہتھیار ہے جو اس جہاز کو سمندر کی تہہ میں غرق کر سکتا ہے-

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ امریکی صدر نے اپنی ایک حالیہ تقریر میں کہا کہ سینتالیس برس سے امریکہ، اسلامی جمہوریہ کو ختم نہیں کر سکا اور اس بات کی شکایت انہوں نے اپنے عوام سے کی۔ سینتالیس برس سے اسلامی جمہوریہ کو ختم نہ کر سکنے کا ٹرمپ یہ اعتراف ایک اہم اعتراف ہے اور میں کہتا ہوں کہ تم بھی یہ کام نہیں کر سکو گے۔

Scroll to Top