پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری

اسلام 24/7کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کے علاج اور رہائی کے لیے پی ٹی آئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کا دھرنا پانچویں روز بھی جاری ہے۔

دھرنا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں دو مقامات پر جاری ہے۔

پارلیمنٹ کے احاطے میں دیے جانے والے دھرنے کی قیادت قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی کر رہے ہیں۔

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر علامہ راجا ناصر عباس، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، اسد قیصر و سینیٹرز پارلیمنٹ دھرنے میں موجود ہیں۔

خیبر پختونخوا ہاؤس کے مرکزی دروازے پر بھی دھرنا جاری ہے جبکہ قیدیوں کی مزید وینیں پہنچا دی گئی ہیں۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کے پی ہاؤس دھرنے میں موجود ہیں۔

Scroll to Top