ایران امریکہ کے بالواسطہ مذاکرات، وزیر خارجہ عراقچی جنیوا کے لیے روانہ

ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ جوہری مذاکرات 18 فروری کو میں جنیوا عمان کی ثالثی میں ہوں گے۔ اس دورے کے دوران وزیر خارجہ سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزیر خارجہ، بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور سوئٹزرلینڈ میں مقیم بعض بین الاقوامی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں اور بات چیت کریں گے۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جوہری مذاکرات کا پہلا دور سلطنت عمان کی ثالثی میں جمعہ 7 فروری کی صبح مسقط میں منعقد ہوا تھا۔ مذاکرات کے اس دور میں، ایران اور امریکہ کی مذاکراتی ٹیموں نے عمانی وزیر خارجہ کی وساطت سے ایک دوسرے کو اپنی رائے، تحفظات اور نقطہ نظر سے آگاہ کیا۔

Scroll to Top