چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لن جیان نے ایک پریس کانفرنس کے دوران جوہری تجربہ کرنے کے واشنگٹن کے الزام کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے دعوے کرکے، امریکہ اپنے جوہری تجربے کے پروگرام کی بحالی کو جواز فراہم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ امریکہ نے چین کی ایٹمی پالیسی کو مسلسل مسخ اور بدنام کیا ہے اور حالیہ دعوے درحقیقت واشنگٹن کی ایٹمی برتری کو برقرار رکھنے اور جوہری تخفیف اسلحہ کے اپنے وعدوں سے بچنے کے لئے ایک سیاسی اقدام ہے۔