علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا مسجد خدیجہ الکبری حملے کے خلاف ملک گیر یومِ احتجاج کا اعلان

اسلام 24/7کے مطابق  سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے خصوصی پیغا م میں کہا ہے کہ 6فروی کو اسلام اآباد مسجد خدیجہ الکبری میں نمازیوں پر حملہ کیا گیا جس میں محب وطن پاکستانی شہید ہوئے۔ اس ظلم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔ پاکستان کے عوام کو اس ظلم کے خلاف اٹھنا چاہیئے۔ خاموش نہیں رہنا چاہیئے۔

تمام مظلوم ظالموں کے خلاف متحد ہوجائیں۔ اس جمعہ کو ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ شیعہ سنی مسئلہ نہیں ہے یہ پاکستانی شہید ہوئے۔

سب مل کر جمعہ کے روز احتجاجی ریلیوں میں شریک ہوں۔

جمعہ کو جی سکس ٹو امام بارگاہ میں نماز اجتماع کے بعد احتجاجی ریلی نکالے جائے گی جس میں تمام پاکستانیوں کو شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

ہر باضمیر شخص ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔

Scroll to Top