وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا ہے کہ روس نے ایک آبدوز اس تیل بردار جہاز کی حفاظت کے لیے روانہ کی ہے جسے امریکا وینزویلا کے ساحل کے قریب ضبط کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
رپورٹ کے مطابق روسی آبدوز تیل بردار جہاز ’مارینیرا‘ کے ساتھ تعینات ہے تاکہ امریکا کی جانب سے اسے قبضے میں لینے کی کسی بھی کوشش کو روکا جا سکے۔
وال اسٹریٹ جرنل نے امریکی حکام کے حوالے سے مزید بتایا کہ ماسکو نے واشنگٹن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وینزویلا کے قریب اس تیل بردار جہاز کا تعاقب بند کرے۔
ایک امریکی عہدیدار نے یہ بھی کہا کہ روس نے آبدوز کے علاوہ دیگر بحری دستے بھی اس جہاز کی حفاظت کے لیے علاقے میں بھیج دیے ہیں۔