گرین شرٹس نے میزبانوں کے ساتھ کوئی مروت کئے بغیر پہلے ٹی ٹوینٹی میں انہیں ہوم گراؤنڈ میں عبرت کا نشان بنا ڈالا۔
سری لنکا کے شہر دمبولا میں پاک سری لنکا ٹی 20 سریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
میچ کا ٹاس پاکستان کے کیپٹن سلمان علی آغا نے جیتا تھا، انہوں نے ٹارگٹ کو چیز کرنے کی آپشن چنی تھی اور پھر پاکستانی باؤلرز نے میزبان ٹیم کے دس کے دس بیترز کو 23 ویں اوور کی دوسری پال پر 125 رنز پر ڈھیر کر دیا تھا۔
پاکستانی اوپنرز نے باؤلرز سے بھی زیادہ جارحانہ انداز سے 126 رنز کے ٹاگٹ کا تعاقب آغاز کیا اور پہلے تین اوورز میں چالیس رنز بنا لئے تھے۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 59 رنز پر چھٹے اوور کی آخری گیند پر گری جب صٓئم ایوب چھکا مارنے کی کوشش میں آؤٹ ہوئے۔ صائم نے 18 گیندوں سے 24 رنز بنائے، انہوں نے ایک چھکا دو چوکے لگائے۔
اوپنر صاحبزادہ فرحان 51 رنز کیساتھ سب سے بڑٓ سکور کرنے والے بیتر تھے۔ انہوں نے 36 گیندوں سے چار چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے یہ مجموعہ بنایا۔ دوسری وکٹ کیپٹن سلمان آغا کی گری جو آج 16 بنا سکے۔ فخر زمان 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ گرین شرٹس نے میزبان سری لنکا کا دیا ہوا ہدف 17 ویں اوور کی چوتھی گیند پر مکمل کیا۔