پریس ریلیز
مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کے عوام تک اپنی رائے پہنچانا چاہتے ہیں،ملک سیاسی بحران کا شکار ہے،قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اہمیت نہیں رہی ہے،26 اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اعتماد نہیں رہا،پاکستان کے عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔پاکستان میں امن و امان اور معشیت کی بہتری نہیں ہورہی ہے،پنجاب میں پولیس مقابلوں میں سینکڑوں لوگوں کو مار دیا گیااور جیلوں میں ہزاروں لوگوں بے گناہاسیر ہیں۔ملک کو عوام کے مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے،ملک کو بحران سے نکالنے کیلئے مزاکرات کیلئے تیار ہیں،کراچی کے انفرااسٹرکچر پر تشویش ہے۔ ٹوٹی سڑکوں کھلے گڑوں میں گر کر جان بحق ہونے والوں کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،معاشی حب کراچی کی عوام کو سہولیات فراہم کیا جائے۔ملک میں کرپشن فرض و واجب سمجھ کے کی جاتی ہے۔حکمرانوں کا احتساب ہونا چاہئے۔تحریک تحفظ پاکستان 8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا،ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ اس موقع علامہ باقر عباس زیدی، علامہ حیات عباس، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ عدلیہ کا نظام مفلوج ہوگیا ہے۔قومی اسمبلی اور سینیٹ کی اہمیت نہیں رہی ہے،26 اور 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد کچھ اعتماد نہیں رہا،آئی ایم ایف نے کہا 5 ہزار 3 سو ارب کی کرپشن ہوئی ہے،پاکستان کے عوام بے روزگاری اور مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں۔پاکستان میں امن و امان اور معشیت کی بہتری نہیں ہورہی ہے،ہم پاکستان کے عوام تک اپنی رائے پہنچانا چاہتے ہیں۔پاکستان 26 کروڑ عوام کی فیڈریشن ہے،ملک سیاسی بحران کا شکار ہے،8 فروری سے جو حق رائے دہی چھینا گیا۔تب سے ملک معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے۔ملک کو عوام کے مینڈیٹ کی حکومت کی ضرورت ہے،بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا ملک کے ساتھ دشمنی ہے،بے گناہ لوگوں کو سزائیں دے رہے ہیں،ظالمانہ سزائیں درست نہیں ہے،وینزویلا میں جو ہوا ہے۔ہمارے وزیر اعظم نے ایسے شخص کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا گیا جو ایک ملک کے منتخب صدر اور اس کے اہل خانہ کو اغواء کروا لیتا ہے۔ ہمارے حکمرانوں ڈونلڈ ٹرمپ کی اس حرکت کی مذمت کرنی چاہئے۔ ٹرمپ نے اپنے ملک کے آئین کی بھی خلاف ورزی کی ہے۔ایران کو بھی کہا گیا کہ آپ پر حملے کریں گے ایران کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے دھوکہ دیا گیاپھر اسرائیل سے حملے کرائے۔ 12 روز میں اسرائیل ہار گیا، اسرائیل غزہ میں حماس سے جیت نہیں سکا تھا۔آیت اللہ خامنہ ای سے متعلق کہا جارہا ہے کہ وہ ایران سے باہر جانے کا عالمی استعماری طاقتوں کا جھوٹا پروپگنڈہ کیا جارہا ہے۔جو شہادت کی آرزو کرتے ہیں ان سے متعلق کہتے ہیں کہ وہ بھاگ رہے ہیں۔ہم نے وزیر اعظم کی بات پر کہا کہ تحریک تحفظ آئین کے پلیٹ فارم سے مزاکرات کے لیے تیار۔بنیادی چیزوں پر بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ بانی پی ٹی آئی سے جب بات ہوتی ہے ڈیل کی تو وہ اس کی مخالفت کرتے ہیں۔پی ٹی آئی نے آج تک پیچھے نہیں ہٹی ہے۔اسرائیل کو مظلوم فلسطینیوں نے شکست دی ہے۔غزہ کے اندر آج تک امریکہ و اسرائیل کے عزائم پورے نہیں ہوئے۔امریکہ و اسرائیل کو پورے خطہ میں شکست کا سامنا ہے۔آیت اللہ خامنہ کے بارے غلط خبریں پھیلائی جارہی ہیں۔امام خامنہ ای کے ہر جنگ میں مخالفین کوشکست دی ہے۔امام حسین علیہ السلام کے ماننے والے ہمیشہ ظلم کے خلاف سینہ سپر کھڑے ہیں۔ ڈونلد ڈرمپ کے وینزویلا کے صدر اور اس کی فیملی کے خلاف حرکتوں کی مذمت کرتے ہیں۔پیکا ایکٹ کی مذمت کرتے ہیں۔تحریک تحفظ پاکستان کی جانب سے8 فروری کو ملک گیر احتجاج کیا جائے گا۔ملک بھر کی طرح دنیا بھر میں یوم سیاہ منایا جائے گا