جولانی گروپ سے وابستہ سرحدی محافظوں نے صوبہ حمص کے مضافاتی شہر تلکلخ کے قریب سے سابق شامی حکومت کے 12 سینیئر افسران کو گرفتار کرنے ما دعوی کیا ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی اس وقت عمل میں لائی گئی جب سابقہ نظام سے وابستہ یہ افسران لبنان کی سرزمین سے شام میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ جولانی حکومت کی وزارتِ دفاع کے اطلاعاتی شعبے نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لبنان کے ساتھ مشترکہ سرحد پر کل 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سابقہ حکومت سے منسلک اہم فوجی عہدیداروں اور عناصر کے نام شامل ہیں۔
یاد رہے کہ شام میں حالیہ بڑی تبدیلیوں اور سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے مختلف علاقوں میں سابقہ حکومتی عہدیداروں کی گرفتاریوں اور ان کے انخلاء کی کوششوں کی اطلاعات تسلسل سے موصول ہو رہی ہیں۔
حالیہ گرفتاریاں ان کوششوں کو روکنے کے لیے سرحدی علاقوں میں سخت سیکیورٹی اقدامات کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہیں۔