جیسے کو تیسا، چین نے 10 امریکی شہریوں اور 20 فوجی کمپنیوں پر پابندیاں لگا دیں

چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو 10 امریکی شہریوں اور 20 فوجی کمپنیوں پر پابندی لگا دی۔

جن افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کی گئي ہیں ان میں فوجی کمپنی اینڈوریل کے بانی، نارتھروپ گرومین سسٹمز، L3Harris میرین سروسز، اور بوئنگ سے وابستہ عہدیدار شامل ہیں۔

 پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ چین میں ان کمپنیوں اور افراد کے اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں اور چینی کمپنیوں اور افراد پر ان کے ساتھ کاروبار کرنے پر پابندی ہے۔

چین نے مذکورہ امریکی شہریوں کے ملک میں داخلے پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

Scroll to Top