اسرائیل مخالف ہونے کالزام، امریکا نے عالمی عدالت کے دو ججوں پر پابندی لگادی

امریکا نے صہیونی حکومت کی حمایت کرتے ہوئے بین الاقوامی عدالت کے دو ججوں پر پابندی عائد کردی۔

 امریکی وزارت خارجہ نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے دو ججوں کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ جج غیر قانونی طور پر اسرائیل کو نشانہ بنا رہے تھے۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت اسرائیل کے خلاف سیاسی سرگرمیوں میں ملوث رہی ہے اور اس کے اقدامات سے دنیا کے لیے خطرناک مثال قائم ہوئی ہے۔ امریکا عالمی عدالت کے غیر منصفانہ رویے اور امریکی و اسرائیلی شہریوں کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کرے گا۔

روبیو نے عدالت کے قانونی موقف کو نظر انداز کرتے ہوئے خبردار کیا کہ امریکا ادارے کے خلاف ٹھوس اور مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

دوسری جانب، بین الاقوامی فوجداری عدالت نے امریکی پابندیوں کو غیر منصفانہ اور جانبدارانہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کردیا ہے۔

Scroll to Top